About Us
روزنامہ انوارِ قوم
اردو زبان، ادب اور صحافت کو روزی روٹی سے جوڑنے کے اغراض و مقاصد کے تحت ہم نے ۱۹۸۲ء میں پندرہ روزہ کی شکل میں انوار قومی کی اشاعت عمل میں آئی نیز بخیر کی التواء اور تعطل کے ۱۹۸۳ء سے روزنامہ معاصر کی حیثیت سے مسلسل اشاعت پذیر نہیں رہا بلکہ اللہ کے فضل و کرم سے ایک ہفتہ وار صحافت کی شکل لے چکا ہے اور مولانا ابوالکلام آزاد و مولانا حسرت موہانی جیسے اکابرینِ صحافت کی آندھی یادوں پر اپنی بساط بچھا کر زبان و ادب کی شفاف خدمت میں سرگرمِ عمل ہے۔ اس طرح انوار قوم اپنی عمرِ اشاعت کے ۳۹ ویں برس (۱۹۸۲ء سے ۱۹۸۳ء تک پندرہ روزہ اور ۱۹۸۳ء سے اب تک روزنامہ) میں قدم رکھ چکا ہے اور ملک کے ممتاز معاصرین میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔
روزنامہ انوار قوم کو تازہ ترین اس اولین اخبار ہونے کا شرف حاصل ہے جس نے ۱۹۹۲ء میں جب اردو کا سافٹ ویر دنیا میں بازار میں متعارف ہوا تھا تب اردو کمپوزنگ کے ذریعہ اپنی اشاعت کو جاری و ساری رکھا۔ روزنامہ انوار قوم زرِ صحافت کی اس دوڑ میں کبھی شامل نہیں ہوا جہاں حکومت اور سیاسی و سماجی افراد کا سیاسی استعمال کیا جاتا رہا اور کیا جا رہا ہے۔
اللہ کے فضل و کرم سے انوار قوم روز بروز ترقی کے منازل طے کر رہا ہے اور اسی رب العالمین کی مدد کا طالب رہ کر اپنے سفر کو جاری کیے ہوئے ہے۔ ہم انوار قوم کی اشاعتوں پر آپ کی تنقیدی رائے کا نہ صرف استقبال کرتے ہیں بلکہ ان پر عمل پیرا ہو کر انوار قوم کو ملک کے چند معاصرین میں شامل کرنے کی سعی کرتے رہیں گے۔
زبیر احمد فاروقی
مدیر اعلیٰ و چیف ایگزیکٹیو
روزنامہ انوار قوم

